Geo News
Geo News

Time 13 فروری ، 2022
پاکستان

گلگت کے بازار میں آتشزدگی، 150 سے زائد دکانیں اور پتھارے جل کر راکھ

گلگت کے بازار  میں  آگ لگنے سے  150 سے زائد دکانیں اور  پتھارے جل کر راکھ ہو گئے۔

 آگ گلگت میں  سستا بازار اوراستعمال شدہ کپڑوں کی مارکیٹ میں لگی جس کے باعث  کئی مکانات اور ہوٹلز بھی لپیٹ میں آ گئے اور   150 سے زائد دکانیں اور پتھارے جل کر خاکستر ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیوں نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے   بعد آگ   پر قابو پایا۔

حکام کے مطابق آگ سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔