Geo News
Geo News

Time 13 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

جسمانی نمائش یا فحاشی بُری فلموں کو نہیں بچا سکتیں: کنگنا کا دیپیکا کی فلم پر تبصرہ

یہ ایک بنیادی حقیقت ہے کہ اس میں کوئی گہرائیاں والی بات نہیں ہے,کنگنا__فوٹو فائل
یہ ایک بنیادی حقیقت ہے کہ اس میں کوئی گہرائیاں والی بات نہیں ہے,کنگنا__فوٹو فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم 'گہرائیاں' کو ایک بُری فلم قرار دے دیا۔

دیپیکا پڈوکون اور اداکارہ اننیا پانڈے کی فلم گہرائیاں حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم 'ایمازوز پرائم ویڈیو' پر ریلیز کی گئی، فلم کو ریلیز سے قبل ہی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس میں فحش مناظر دکھائے گئے تھے۔

تنقید کے جواب میں فلم کے میکرز کا کہنا تھا کہ گہرائیاں آج کے زمانے کی فلم ہے تاہم ریلیز کے بعد ناظرین کچھ زیادہ خوش دکھائی نہیں دیے۔

ان ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی شامل ہیں جنہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فلم پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ براہ کرم نئے دور یا شہری فلموں کے نام پر کچرے کا ڈھیر نہ بیچیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کنگنا نے اپنی پوسٹ میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بُری فلمیں بُری ہی ہوتی ہیں، جسمانی نمائش یا فحاشی اسے بچا نہیں سکتیں۔ 

اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک بنیادی حقیقت ہے کہ اس میں کوئی گہرائیاں والی بات نہیں ہے۔