14 فروری ، 2022
نو کوٹ میں دو خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں پولیس نے 2 مرکزی ملزمان سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے مطابق ملزمان کو موبائل لوکیشن سے ٹریس کیا گیا جبکہ گرفتار مرکزی ملزمان میں علی نواز اور نذر محمد شامل ہیں جنہیں نوکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ متاثرہ لڑکیوں نے علی نواز اور نذر محمد سمیت تین ملزمان کے نام لیے تھے۔
پولیس نے پہلے سے گرفتار ملزمان کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ عدالت نے کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
خیال رہے کہ دو خواتین کے اغوا اور زیادتی کا واقعہ 6 فروری کو پیش آیا تھا جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لے رکھا ہے۔