14 فروری ، 2022
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں او آئی سی نے بھارتی حکومت سے مسلم کمیونٹی کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔
او آئی سی نے اقوام متحدہ سے بھارت میں مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبعلموں کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں انتہاپسند جتھے کی جانب سے باحجاب طالبہ مسکان کو کالج میں داخلے سے روکنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔