پاکستان
Time 15 فروری ، 2022

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کی سمری واپس بھجوادی

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری واپس بھجوائی اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافہ بہت زیادہ ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر نظرثانی کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 12روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 12روپے 3 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 9روپے53 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 8پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی کہہ چکے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی، اس میں شبہ نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ یوکرین تنازع کے بعد عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ہم پاکستان میں کتنی دیر قیمتوں کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں ، قیمتیں تو بڑھیں گی اس میں کوئی شبہ نہیں۔

مزید خبریں :