Geo News
Geo News

Time 15 فروری ، 2022
دلچسپ و عجیب

ویڈیو:جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، نوجوان موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ محاورہ تو آپ نے کئی بار سنا ہوگا تاہم اس کی حقیقی مثالیں بہت ہی کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔

ایسا ہی ایک منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھنے کو ملا جب ایک موٹر سائیکل سوار ریلوے پھاٹک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کو آتا دیکھ کر نوجوان موٹر سائیکل سے اترا اور فوراً پیچھے ہٹ گیا، اسی دوران ٹرین آئی اور اس کی موٹر سائیکل کو تباہ کردیا۔

تاہم نوجوان فقط چند لمحوں کی دوری سے موت کے منہ میں جانے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا  پر کچھ صارفین نے نوجوان کو خوش قسمت کہا جبکہ کچھ نے اس کو لاپرواہی اور غلطی قرار دیا۔