پاکستان
Time 15 فروری ، 2022

شہباز شریف کی احتساب عدالت سے آشیانہ ریفرنس میں لمبی تاریخ دینےکی استدعا

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احتساب عدالت سے آشیانہ ریفرنس میں لمبی تاریخ دینےکی استدعا کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنی ہے، اپنی موجودگی میں گواہوں کی جرح سننا چاہتا ہوں، قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فروری سے شروع ہو رہا ہے، عدالت لمبی تاریخ دے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ یہ گواہ آپ کے بارے میں نہیں ہیں، آپ حاضری معافی کی درخواست دے دیں۔

عدالت نے نیب کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا اور آئندہ سماعت پر وکلا کو گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب رمضان شوگرملز کیس میں عدالت نے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل دینےکا حکم دے دیا، عدالت نے لاہور بارکی ہڑتال کے باعث سماعت کے بغیرکارروائی ملتوی کردی، کیس کی سماعت 24 فروری کو ہوگی۔

مزید خبریں :