Time 16 فروری ، 2022
پاکستان

ترین گروپ نے حالیہ سیاسی صورتِ حال میں کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا

ترین گروپ نے حالیہ سیاسی صورتِ حال میں کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا ۔ —فوٹو: فائل
ترین گروپ نے حالیہ سیاسی صورتِ حال میں کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا ۔ —فوٹو: فائل

ترین گروپ نے حالیہ سیاسی صورتِ حال میں کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا ۔

لاہور میں ترین گروپ کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ نازک صورتحال میں سب کا مل کربیٹھنا ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا مہنگائی کےطوفان کےسامنےگزاراکرنا مشکل ہے  اس لیے ہم نے اجلاس میں ملکی حالات اورمہنگائی کی صورتحال پرغورکیا اور فیصلہ کیا کہ موجودہ صورتحال پرمشاورت جاری رکھیں گے۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہرایک سے رابطہ رکھتےہیں اور آئندہ بھی رکھیں گے جبکہ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی بات نہیں کی اور اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے گزارش ہے معیشت پر فوکس ہونا چاہیے، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

‍ ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے مشاورتی اجلاس میں 6 ایم این اے اور 20 ارکانِ پنجاب اسمبلی نے شرکت کی جبکہ غیر حاضر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر مشاورت کی گئی۔ 

مزید خبریں :