16 فروری ، 2022
برطانیہ کی شیڈو وزیر ناز شاہ نے بھی بھارت میں حجاب کا مسئلہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھادیا۔
ناز شاہ نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ کو خط لکھا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ خط میں یہ بھی درخواست کی ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اس معاملے پر وضا حت مانگی جائے ۔
ناز شاہ نے بھارت سےتجارتی ڈیل پرنظرثانی کامطالبہ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اسکولوں میں مسلمان طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے خلاف ناصرف بھارت میں احتجاج کیا جارہا ہے بلکہ دیگر ممالک بھی اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔