پاکستان
Time 16 فروری ، 2022

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان

الیکشن کمیشن کے مطابق خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی/ فائل فوٹو
الیکشن کمیشن کے مطابق خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے سابق  سینیٹر اور  تحریک انصاف  کے رہنما فیصل واوڈا  کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول  بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کےبعد ان کا بطور سینیٹر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔

فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کی نشست پر 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :