Time 17 فروری ، 2022
پاکستان

فواد چوہدری نے اپوزیشن سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا نسخہ مانگ لیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرنے پر اپوزیشن سے قیمتوں میں کمی کا نسخہ بھی پوچھ لیا ہے۔

دو روز قبل ہی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا جس پر اپوزیشن سمیت حکومت کے اتحادیوں نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تو عوام کو پیٹرول کم استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

اس اس حوالے سے فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ اب اپوزیشن بتائے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل 60 ڈالر سے 95 ڈالر پر پہنچ جائے تو حکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے ؟ کوئی جادو کا چراغ ہے تو بتا دیں۔


مزید خبریں :