راکھی سے علیحدگی کے بعد رتیش کا بھی رد عمل سامنے آگیا

رتیش کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو شیئر کی گئی ہے/فوٹوفائل
 رتیش کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو شیئر کی گئی ہے/فوٹوفائل

 بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش سنگھ کا علیحدگی کے بعد رد عمل  سامنے آگیا۔

 رتیش کی جانب سے سوشل میڈیا پر  ایک پرانی  ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں راکھی اور رتیش کو وینٹی وین سے اترتے ہوئے رقص کرتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

رتیش نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ راکھی کے ساتھ منسلک ہر یاد کو بھلانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے علیحدگی میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راکھی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انہیں سابق شوہر رتیش کے لیے اداس ہوتے اور ان سے محبت کا اعتراف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :