Time 19 فروری ، 2022
دنیا

روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں: جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس چند روز میں یوکرین پر حملہ کرسکتاہے۔ 

جوبائیڈن نے کہا کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں، روسی حملے کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی سازشوں کے باوجود امریکی اتحادی متحد ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے روسی فوجیوں کے یوکرینی سرحد کےقریب ترپہنچنے  کا دعویٰ بھی کیا  ہے۔

امریکاکا دعویٰ ہے کہ یوکرینی سرحدکے قریب روسی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 90  ہزار تک جاپہنچی ہے تاہم برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ڈان یسک اور لوہانسک میں روس نواز سربراہوں نے بوڑھوں، بچوں اور خواتین سمیت 70 ہزار افرادکو علاقے خالی کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

جمعہ کو ڈینسک میں ڈینبیس سکیورٹی سربراہ کی گاڑی میں دھماکا کیا گیا اور گیس پائپ لائن کوبھی تباہ کردیاگیا۔

روس کے حمایت یافتہ گروپ نے یوکرینی فوج کوواقعہ کا ذمہ دارقرار دے دیا۔

مزید خبریں :