Time 19 فروری ، 2022
کاروبار

پاکستان کیلئے 2 ایل این جی کارگوز ایک بار پھر منسوخ

ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے والی دونوں کمپنیوں سے پاکستان کے ایل این جی سپلائی کے طویل مدت کے معاہدے ہیں: ذرائع۔ فوٹو: فائل
 ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے والی دونوں کمپنیوں سے پاکستان کے ایل این جی سپلائی کے طویل مدت کے معاہدے ہیں: ذرائع۔ فوٹو: فائل

ایک بارپھر مارچ کے لیے پاکستان کے 2 ایل این جی کارگوز منسوخ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی ٹینڈرز 2 عالمی کمپنیوں ایل این جی کارگوز گنور اور ای این آئی نے منسوخ کیے ہیں، منسوخ کیے گئے ایل این جی کارگوز کی ڈلیوری 2 سے 3 مارچ اور 10 سے 11 مارچ تک ہونی تھی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے والی دونوں کمپنیوں سے پاکستان کے ایل این جی سپلائی کے طویل مدت کے معاہدے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ منسوخ کیے گئے ایل این جی کارگوز پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگوز منسوخ ہونے کے بعد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ خریداری کے لیے ہنگامی ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں۔

مزید خبریں :