Time 19 فروری ، 2022
دنیا

بھارت: کرناٹک میں حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنیوالی درجنوں طالبات معطل

اسکول کے سامنے احتجاج کرنے والی 58 طالبات کا مطالبہ تھا کہ انہیں کلاس رومز میں باحجاب بیٹھنے کی اجازت دی جائے/ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
اسکول کے سامنے احتجاج کرنے والی 58 طالبات کا مطالبہ تھا کہ انہیں کلاس رومز میں باحجاب بیٹھنے کی اجازت دی جائے/ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک اسکول نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنیوالی طالبات کو معطل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ریاست کرناٹک کے ضلع شیواموگا میں طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

اسکول کے سامنے احتجاج کرنے والی 58 طالبات کا مطالبہ تھا کہ انہیں کلاس رومز میں باحجاب بیٹھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ حجاب ان کا حق ہے اور  وہ جان دے دیں گی مگر حجاب نہیں چھوڑیں گی۔

اسکول انتظامیہ نے احتجاج کرنیوالی ان تمام طالبات کو معطل کردیا ہے اور ان کی معطلی ختم ہونے تک طالبات کا اسکول کی حدود میں داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حجاب کیلئے احتجاج کرنے پر دیگر مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس میں جمعرات کے روز 9 لوگوں پر مقدمات درج کیے گئے، ان لوگوں نے حجاب پر پابندی لگانے پر کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

مزید خبریں :