پاکستان
Time 19 فروری ، 2022

بی آر ٹی کو ایوارڈ دینے والا ادارہ ہی منصوبے کا ٹھیکیدار ہے، اختیار ولی کا دعویٰ

فرم نے فزیبلٹی اور ڈیزائن بنانے کے بھی 16 کروڑ روپے وصول کیے، اختیار ولی— فوٹو: فائل
فرم نے فزیبلٹی اور ڈیزائن بنانے کے بھی 16 کروڑ روپے وصول کیے، اختیار ولی— فوٹو: فائل 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو ایوارڈ دینے والی انسٹیٹیوٹ فارٹرانسپورٹیشن ڈویلپمنٹ بی آرٹی کی ٹھیکیدار نکلی۔

اپنے ویڈیو بیان میں اختیار ولی نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف حکومت نے بی آرٹی کو جعلی ایوارڈ دلایا اور انسٹیٹیوٹ فارٹرانسپورٹیشن ڈویلپمنٹ بی آرٹی کی ٹھیکیدار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فرم نے فزیبلٹی اور ڈیزائن بنانے کے بھی 16 کروڑ روپے وصول کیے۔

اختیارولی کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور نیب کو کرپشن کی تحقیقات کاحکم دیاتھا لیکن انہوں نے اپنی اورسب کی کرپشن پردھول ڈالنے کیلئے ایوارڈ کا ڈرامہ رچایا۔

ان کا کہنا تھاکہ تبدیلی سرکارکی مینڈیٹ کی طرح ان کا ایوارڈ بھی جعلی نکلا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائیکورٹ کرپشن اورمبینہ جعلی گولڈایوارڈ پرازخود نوٹس لے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹرسیف نے کہا تھاکہ بی آر ٹی سروس نے دنیا بھر میں 100 میں سے 97 نمبر حاصل کیے۔

ان کا کہنا تھاکہ بی آر ٹی پر الزام لگانے والےتھوڑی شرمندگی ضرور محسوس کریں کیونکہ بی آر ٹی پشاور کیلئے’گولڈ اسٹینڈرڈ ریٹنگ‘ کا ایوارڈ صوبے کیلئے اعزاز ہے۔

مزید خبریں :