Time 20 فروری ، 2022
پاکستان

'حکومت جو قوانین بنارہی ہے وہ خود عمران اینڈکمپنی کیخلاف استعمال ہونیوالے ہیں'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ حکومت جو قوانین بنارہی ہے وہ خود عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔

 ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہنےکو تو یہ قوانین میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنےکے لیے ہیں تاہم یہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں، پھرنہ کہنا بتایا نہیں۔

خیال رہےکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ترمیمی اور الیکشن ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں۔

صدر مملکت کی جانب سے جاری پیکا آرڈیننس میں 'شخص' کی تعریف شامل کر دی گئی ہے جس کے مطابق 'شخص' میں کوئی بھی کمپنی، ایسوسی ایشن، ادارہ یا اتھارٹی شامل ہے جبکہ ترمیمی آرڈیننس میں کسی بھی فرد کے تشخص پر حملے پر قید 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ صدر عارف علوی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

آرڈیننس کے مطابق تمام اسمبلیوں، سینیٹ اور مقامی حکومتوں کے ممبران الیکشن مہم کے دوران تقریر کر سکیں گے، کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر اور منتخب نمائندے حلقے کا دورہ کر سکیں گے۔

مزید خبریں :