Time 21 فروری ، 2022
پاکستان

ملک کے تین شہروں میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زائد

سب سے زیادہ شرح گلگت میں 26.27 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مردان میں 20.79 اور کوئٹہ میں 11.55 فیصد شرح رہی: وزارت نیشنل ہیلتھ/ فائل فوٹو
سب سے زیادہ شرح گلگت میں 26.27 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مردان میں 20.79 اور کوئٹہ میں 11.55 فیصد شرح رہی: وزارت نیشنل ہیلتھ/ فائل فوٹو

وزارت نیشنل ہیلتھ نےملک کے مختلف شہروں میں  کورونا وائرس کی صورتحال کی تفصیل جاری کردی۔

ڈی جی وزارت نیشنل  ہیلتھ کے مطابق ملک کے تین شہروں  میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جن میں سب سے زیادہ شرح گلگت میں 26.27 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مردان میں 20.79 اور کوئٹہ میں 11.55   فیصد شرح رہی۔

وزارت نیشنل ہیلتھ کے مطابق ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 6.14،  مظفر آباد 6، پشاور 4.18،  لاہور 3.17  اور اسلام آباد میں 1.83 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کرا چی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.07  اور حیدرآباد  میں 5.08 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ دیا میر میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔


مزید خبریں :