02 نومبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کی رومانٹک کامیڈی فلم سن آف سردار کے پہلے ڈائیلاگ پرومو کی مقبولیت کے بعد ایک اور ڈائیلاگ کا پرومو بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس مختصرپرومو میں فلم کے مر کزی کر دار سنجے دت کو ان کے خاص انداز میں اجے دیوگن کو دھمکی دیتے ہو ئے دیکھا یا گیا ہے۔ہدایتکار اشونی دھیر کی اس نئی فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ سوناکشی، سنجے دت اور جوہی چاؤلہ اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہورہے ہیں جس کی موسیقی ساجد، واجد اور ہمیش ریشمیا نے ترتیب دی ہے ۔ اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم ایک تیلگو فلم کاریمیک ہے جو 3 نومبر 2012کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔