Time 21 فروری ، 2022
کھیل

پی سی بی کو دھوکا دینے والے جیمز فالکنر عادی مجرم نکلے

پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دینے اور اضافی پیسے مانگنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر عادی مجرم نکلے۔ 

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھی فالکنر مختلف اسکینڈلز کی زد میں آچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید، جرمانے اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

ماضی میں جیمز فالکنر کن اسکینڈلز کی زد میں رہے؟

جیمز فالکنر نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے اپنی ناپسندیدہ ٹیم قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اس کے علاوہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر فالکنر کو 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا، وہ گزشتہ برس بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز سے کم معاوضہ ملنے کا بھی رونا روتے رہے اور اپنی ہی ٹیم کو برا بھلا بھی کہا۔

جیمز فالکنر والا کیا معاملہ ہے؟

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر نے پی سی بی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے معاہدے کے مطابق میچ فیس ادا نہیں کی لیکن پی سی بی اور کوئٹہ ٹیم کی منیجمنٹ نے کرکٹر کے تمام تر الزامات مسترد کردیے۔

بعدازاں جیمز نے اپنے آسٹریلوی ایجنٹ کو بھی یہ کہہ کر فارغ کردیا کہ تم نے پی سی بی سے میرا معاہدہ کم پیسوں میں کرایا تھا۔

مزید خبریں :