Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
02 نومبر ، 2012

ہوبٹ پریمئر:ائیر نیوزی لینڈ نے ہوبٹ تھیم سیفٹی وڈیو متعارف کرادی

ہوبٹ پریمئر:ائیر نیوزی لینڈ نے ہوبٹ تھیم سیفٹی وڈیو متعارف کرادی

ویلنگٹن …این جی ٹی…آسکر ایوارڈیافتہ ہدایتکار،رائٹر و پروڈیوسرسر پیٹررابرٹ جیکسن کی نئی فلمThe Hobbit: An Unexpected Journey" "کا پریمئر28نومبر کو نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں منعقد کیا جائیگا جسکے لیے ابھی سے جوش وخروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔اسی مناسبت سے جہاں نیوزی لینڈ پوسٹ نے ہوبٹ کے یادگاری ٹکٹ جاری کیے وہیں اب ائیر نیوزی لینڈ نے بھی اپنی ہوبٹ تھیم ائیر سیفٹی وڈیو متعارف کروادی ہے۔Unexpected Briefingنامی اس وڈیو میں فلم کے کردارالفز،گولم،وزرڈز،ہوبٹس اور بونے اکانومی سیٹ پر بیٹھے مسافروں کو ہوائی سفر کے حفاظتی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ پائلٹ کی سیٹ فلم کے اہم کردار گنڈالف نے سنبھالی ہوئی ہے۔ہوبٹ کا کریز یہیں ختم نہیں ہورہا بلکہ اےئر نیوزی لینڈ فلم کے پریمئر سے قبل ایک مکمل ہوبٹ تھیم طیارہ بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔واضح رہے کہ جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ"دی ہوبٹ " سیریزکی پہلی ایڈونچر فلمThe Hobbit: An Unexpected Journey وارنر برادرزکے تحت رواں برس14دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :