21 فروری ، 2022
شادی بیاہ کے مواقع پر اکثر چھوٹی موٹی باتیں فوری درگزر کردی جاتی ہیں لیکن کچھ لوگ کبھی چھوٹی باتوں کو بڑا بھی بنادیتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں دُلہا راج کمار بارات لے کر شادی کے مقام پر پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔
شادی کی رسومات کے بعد کھانے کا وقت ہونے کے باوجود کھانا نہیں کھولاگیا جس پر دُلہے کو غصہ آگیا اور اس نے اپنے والد سے کہہ کر شادی روکنے کا کہا، دُلہے کی اس حرکت پر شادی میں افراتفری مچ گئی۔
شادی میں موجود علاقے کے معززین نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی اور دُلہے کو بلایا جس پر پتا چلا کہ دُلہا پہلے ہی اپنی شادی ادھوری چھوڑ کر تقریب سے جاچکا ہے۔
واقعے کے بعد دُلہے کے گھر والوں نے دُلہن کے والدین سے ملنے والے تمام تحائف واپس کیے جب کہ دُلہن کے والد نے واقعے کی رپورٹ تھانے میں درج کرادی۔