02 نومبر ، 2012
سیول…این جی ٹی…کورین گلوکار PSYکے گینگ نم ڈانس اسٹائل کی میوزک وڈیو نے آجکل دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے جس کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ اب انسانوں کے بعد مشینیں بھی اس ڈانس اسٹائل کی دیوانی ہو گئی ہیں۔کورین ما ہرین کے تیار کردہ ایک نہیں دو نہیں بلکہ دس روبوٹس نے سنگرPSY کے گانے پر ہوبہواس کی نقل کر تے ہو ئے گینگ نم اسٹائل میں ڈانس پیش کیا ۔ ان روبوٹس نے اپنے مشینی بازوؤں اور جسم کو ہلاتے ہو ئے تیز موسیقی کی دھن پر گینگ نم ڈانس کر کے نا صرف سب کو حیران کر دیا بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔