21 فروری ، 2022
میرپور آزاد کشمیر میں ویڈیو اسکینڈل کیس میں مدرسےکے استاد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق 19 فروری کو طالبہ کے ساتھ استاد کی نازیبا حرکات کی ویڈيو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
سوشل میڈيا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر مدرسہ سِیل کردیا اور مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم عرصے سے مدرسے میں زیر تعلیم طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا، ملزم کے موبائل کا فارنزک کرا کے تمام ڈیٹا ریکور کروالیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مدرسےکو بھی سیل کر دیا ہے۔