Time 22 فروری ، 2022
کھیل

’سوشل میڈیا سے دور محمد رضوان ٹک ٹاک کا نام بھی نہیں لے پاتے‘

سوشل میڈیا پر محمد رضوان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے/فوٹوفائل
سوشل میڈیا پر محمد رضوان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ان پر کی جانے والی تنقید سے متعلق گفتگو کی ہے۔

سوشل میڈیا پر رضوان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا کے کم استعمال اور چھکے نہ مارنے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل رضوان کے لیے یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ وہ چھکے نہیں لگاسکتے لیکن  اب اس حوالے سے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں چھوٹے بھائی نے موبائل پر ناقدین کی رائے سینڈ کرکے بتایا کہ لوگ ان کے چھکے نہ مارنے پر تنقید کرتے ہیں۔

رضوان کا کہنا تھاکہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈل نہیں کرتے ان کا اپنا فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی نہیں، واٹس ایپ بھی فیملی سے بات کرنے کے لیے ہے لہٰذا سوشل میڈیا کے حوالے سے ہر بات میڈیا مینیجر ان تک پہنچاتے ہیں۔

دوران گفتگو رضوان کم علمی کے باعث سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کانام بھی نہیں لے پائے۔

مزید خبریں :