دنیا
Time 24 فروری ، 2022

روس یوکرین پر قبضہ کرلے گا: پیشگوئی

کمال راشد خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا: فائل فوٹو
کمال راشد خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا: فائل فوٹو

بالی وڈ کے اداکاروں سے لے کر دورِ حاضر کے معاملات پر پیشگوئیاں کرنے والے فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان (کے آر کے) نے روس اور یوکرین کی جنگ پر بھی پیشگوئی کی ہے۔

کے آر کے نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اپنی پیشگوئی نمبر 61 میں کہا کہ روس یوکرین پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلے گا اور اس حوالے سے دنیا کچھ نہیں کرسکے گی۔

کمال راشد کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے لوگ ایک ہی ثقافت، ایک ہی خوراک، ایک ہی مذہب، یہاں تک کے رنگ و نسل میں بھی ایک جیسے ہیں لیکن پھر بھی حالتِ جنگ میں ہیں۔

فلمی ناقد نے مزید لکھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لڑنا انسانی فطرت ہے، مذہب، ذات، ملک وغیرہ محض عذر ہیں۔

واضح رہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرچکا ہے جس کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے سنے گئے۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ صدر پیوٹن نے دھمکی بھی دی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو روس جواب دے گا۔

مزید خبریں :