Time 24 فروری ، 2022
دنیا

روس حملے کے بعد اب یوکرین میں کیا کیا کرے گا؟ امریکا نے بتادیا

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے پیش نظر امریکی اقدامات اور روس کے ممکنہ اہداف کا تذکرہ کیا ہے— فوٹو: فائل
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے پیش نظر امریکی اقدامات اور روس کے ممکنہ اہداف کا تذکرہ کیا ہے— فوٹو: فائل

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے پیش نظر امریکی اقدامات اور روس کے ممکنہ اہداف کا تذکرہ کیا ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس کی حالیہ فوجی مہم یوکرین پر وسیع قبضےکا پیش خیمہ ہے، روسی فوج تین اطراف سے یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہے،  یوکرینی دارالحکومت کیف آنے والے دنوں میں خوفناک لڑائی کا مرکز ہوگا۔

پینٹاگون کے مطابق اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ روسی فوج کیف پہنچ کر حکومت کا خاتمہ کرے گی اور پھر نئی کٹھ پتلی حکومت تشکیل دےگی، یوکرین پر  روسی قبضہ مرحلہ وارہوگا، ہم نہیں جانتے قبضہ کتنے مراحل  پر محیط  ہوگا اور یہ صورتحال کتنی طویل ہوگی۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق روسی فوج یوکرین کے بڑے رہائشی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرناچاہتی ہے۔

روس کیخلاف امریکی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے پینٹاگون نے بتایا کہ امریکی فوج نے بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کےعلاقوں میں جنگی جہاز پہنچادیے ہیں، امریکی فضائیہ کے ایف 35 لڑاکا طیارے بھی نیٹو افواج  کی مشترکہ مہم کاحصہ ہوں گے۔

مزید خبریں :