Time 26 فروری ، 2022
دنیا

روسی فوج کا راستہ روکنے کیلئے یوکرینی فوجی نے خود کو دھماکے سے اڑادیا

یوکرینی فوجی اہلکار کی بہادری نے روسی افواج کو لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔__فوٹو: فیس بک
یوکرینی فوجی اہلکار کی بہادری نے روسی افواج کو لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔__فوٹو: فیس بک

روسی حملے کے بعد ملکی دفاع کے لیے لڑنے والے فوجی نے  روس کے زیر قبضہ کریمیا کو یوکرین سے ملانے والے پل کو خود پر بارود لگاکر دھماکے سے اڑادیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب روسی ٹینکوں نے حملہ کیا تو میرین بٹالین کے انجینئر 'وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ' کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پُل پر تعینات کیا گیا تھا ۔

وٹالی نے اپنے فرض نبھاتے ہوئے دشمن کو ملک تباہ کرنے سے روکنے کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کردیا۔

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

یوکرین فوج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پُل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات وٹالی سکاکون نے انجام دیں۔

فوجی حکام  نے کہا کہ اس اہلکار کو اندازہ تھا کہ اس کی تعیناتی اس کی موت کا سبب بنے گی اور وہ اپنے ملک کے لیے جان قربان کرے گا تاہم اس نے یہ کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائی۔

یوکرینی فوجی اہلکار کی بہادری نے روسی افواج کو لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

مزید خبریں :