26 فروری ، 2022
یوکرین اور روس کے درمیان جنگ جاری ہے اور اب لڑائی دارالحکومت کیف کی گلیوں تک پہنچ گئی ہے، اس دوران جنگ کے حوالے سے مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔
مغربی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹینک کو ایک شہری کی کار پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مغربی ذرائع ابلاغ میں دعویٰ کیا جارہا ہےکہ یہ ویڈیو یوکرین کے دارالحکومت کیف کی ہے جہاں ایک روسی ٹینک یوکرینی پارلیمنٹ سے 10 کلومیٹر دور ایک شہری کی کار پر چڑھ گیا تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
ٹینک بظاہر جان بوجھ کر کار پر چڑھ گیا اورکچھ دیر کار پرکھڑا رہنےکے بعد پیچھے ہٹ کر وہاں سے روانہ ہوگیا۔
ٹینک کی روانگی کے بعد لوگوں نےکار میں موجودشخص کو نکال لیا، ٹینک اوپر چڑھنے کے باعث کارکا کچومر بن گیا تاہم اس میں موجود شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔