Time 26 فروری ، 2022
دنیا

یوکرین پر حملہ، پولینڈکا روس سے فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ نے روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے خلاف  روس سے فٹ بال ورلڈکپ کا کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔

پولش فٹ بال ایسوسی ایشن کےصدر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ روسی جارحیت کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ پولش ٹیم آئندہ ماہ روس سے ہونے والا فٹ بال میچ نہیں کھیلےگی۔

خیال رہےکہ پولینڈ نے24 مارچ کو ماسکو میں رو س سے ورلڈکپ 2022کا کوالیفائر میچ کھیلنا تھا ۔

پولش فٹ بال ایسوسی ایشن کے اس فیصلے پر پولش کھلاڑیوں نے بھی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

فیفا کی جانب سے اس میچ کے پوائنٹس کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، فیفاکو امید ہے کہ میچ سے قبل تک روس یوکرین تنازع اختتام پذیر ہوجائےگا۔


مزید خبریں :