Time 27 فروری ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک کی کمپنی نے یوکرین میں انٹرنیٹ فراہم کر دیا

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے باعث شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جب کہ فیسبک اور ٹوئٹر نے روس کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے__فوٹوفائل
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے باعث شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جب کہ فیسبک اور ٹوئٹر نے روس کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے__فوٹوفائل

یوکرین میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہونے پر امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی خدمات پیش کر دیں۔

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے یوکرین میں انٹرنیٹ سروس فراہم کی ہے جس سے اب شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے ایلون مسک نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرین کو انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے اسٹارلنک سروس سےجوڑا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسٹارلنک سروس زمین کےمدار میں موجود200 سیٹیلائٹس سےچلتی ہے۔

واضح رہے کہ  روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے باعث شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جب کہ فیس بک اور ٹوئٹر نے روس کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید خبریں :