Time 27 فروری ، 2022
دنیا

سلمان خان کی دوست لولیا روسی صدر پیوٹن پر برس پڑیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی پلے بیک سنگر، اداکارہ اور اداکار سلمان خان کی دوست لولیا ونتر نے روس اور یوکرین جنگ روکنےکا مطالبہ کرتے ہوئے یوکرینی عوام سے  یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

لولیا ونتر نے انسٹا گرام اسٹوری پر متعدد پوسٹیں کی ہیں جن میں انہوں نے جنگ روکنےکا مطالبہ کرتے ہوئے یوکرینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر لولیا نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک روسی شہری یوکرینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہا ہے، تصویر پر کمنٹس میں لولیا نے روسی صدر پیوٹن پر برستے ہوئےکہا کہ پیوٹن جیسا ایک ظالم، دھوکے باز اور مجرم روس کی نمائندگی نہیں کرتا، اس لیے روسی عوام کو ذمہ دار نہ ٹہرائیں۔

اسکرین شاٹ: لولیا انسٹاگرام
اسکرین شاٹ: لولیا انسٹاگرام

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے یوکرینی صدر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوکرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اسکرین شاٹ: لولیا انسٹاگرام
اسکرین شاٹ: لولیا انسٹاگرام

اس کے علاوہ متعدد پوسٹوں میں انہوں نے جنگ روکنےکے لیے احتجاج کی اپیل سمیت جنگ سے متاثرہ یوکرینی عوام کے لیے عطیات  جمع کرنےکی اپیل کی ہے۔

خیال رہےکہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں میں جنگ جاری ہے۔


مزید خبریں :