پاکستان
16 فروری ، 2012

ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ فوری واپس لیا جائے، لیاقت بلوچ

لاہور … جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ منصورہ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف مریض غلط ادویات کے ری ایکشن سے موت کے منہ میں جارہے ہیں دوسری جانب حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی منظوری دے کر میڈیسن کمپنیوں کو لوگوں کو مارنے کا لائسنس دے دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ حکومت رہی تو مرنے والے شخص کی تدفین پر بھی ٹیکس لگا دے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 5 روپے اضافے کی منظوری بھی اسی حکومت کا ایک اور ظالمانہ فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کیلئے تو آئینی ترمیم کر رہی ہیں لیکن یہ ملک و قوم کی فلاح کیلئے کوئی اقدام اٹھانے کو تیار نہیں ۔

مزید خبریں :