کھیل
Time 28 فروری ، 2022

پی ایس ایل فائنل میں دھانی اور علیم ڈار ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے

  
شاہنواز دھانی کو وکٹ لینے کے بعد علیم ڈار کے آگے ہاتھ جوڑتے اجازت طلب کرتے دیکھا جاسکتا ہے/  ویڈیو اسکرین گریب
شاہنواز دھانی کو وکٹ لینے کے بعد علیم ڈار کے آگے ہاتھ جوڑتے اجازت طلب کرتے دیکھا جاسکتا ہے/  ویڈیو اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل میچ کے دوران جہاں تماشائی ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ سے لطف اندوز ہوئے وہیں شاہنواز دھانی کی امپائر علیم ڈار سے اجازت مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فائنل میچ میں دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف محمد حفیظ کی اہم وکٹ لی اور بعد ازاں اپنے انداز میں جشن منانے سے قبل امپائر علیم ڈار کے آگے ہاتھ جوڑ کر اجازت طلب کی۔

پاکستان سپر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہنواز دھانی کو وکٹ لینے کے بعد علیم ڈار کے آگے ہاتھ جوڑتے اجازت طلب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

امپائر کی اجازت ملنے پر دھانی نے گراؤنڈ میں دوڑ لگاتے ہوئے مخصوص انداز میں جشن منایا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران شاہنواز دھانی اور علیم ڈار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں علیم ڈار نے دھانی کو نسیم شاہ کی وکٹ اڑانے کے بعد شرارت کرتے ہوئے جشن منانے سے روکنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہے تھے، میچ میں یہ دلچسپ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے تھے۔

مزید خبریں :