Time 28 فروری ، 2022
دنیا

نابینا نجومی بابا وانگا نے روس کے حوالے سے کیا پیش گوئی کی تھی؟

9/11 کے دہشت گرد حملوں اور بریگزٹ سمیت عالمی واقعات کی پیش گوئی کرنے والی بابا وانگا نے روس کے لیے بھی پیشی گوئی کی تھی۔ —فوٹو: فائل
9/11 کے دہشت گرد حملوں اور بریگزٹ سمیت عالمی واقعات کی پیش گوئی کرنے والی بابا وانگا نے روس کے لیے بھی پیشی گوئی کی تھی۔ —فوٹو: فائل 

انسان عام طور پر مستقبل کے بارے میں کافی فکر مند ہوتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال ہو، ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ آگے کیا ہوگا۔

 ہم  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں بات کر رہے ہیں جنہوں نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف جنگ شروع کردی۔

ایسے جنگ کے ماحول میں بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا کی ایک پیش گوئی کی کافی بات کی جارہی ہے۔

9/11 کے دہشت گرد حملوں اور بریگزٹ سمیت عالمی واقعات کی درست پیش گوئی کرنے والی بابا وانگا نے روس کے لیے بھی  پیشی گوئی کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1996 میں 85 سال کی عمر میں انتقال کر جانے والی بابا وانگا نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے ترجمان کو  1979 میں بتایا تھا کہ یورپ کے بنجر ہونے کے بعد روس  دنیا پر حمکرانی کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'سب برف کی طرح  پگھل جائے گا لیکن صرف ولادیمیر کی طاقت اور روس کی شان و شوکت باقی رہ جائے گی۔'

بابا وانگا نے پیش گوئی کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ  روس کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ بابا وانگا نے اپنی پیش گوئی میں یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ایسا کب ہوگا اور ایسے کیا حالات ہوں گے کہ روس کی شان و شوکت باقی رہے گی اور یورپ بنجر ہوجائےگا۔ اسی طرح بابا وانگا نے پیوٹن کا بھی نام نہیں لیا بلکہ صرف ولادیمیر کا لفظ استعمال کیا اور ولادیمیر کے معنی طاقت ور شخص، ایسا شخص جس کی دنیا پر حکمرانی ہو، کے ہیں۔

البتہ اب یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مبصرین بابا وانگا کی اس پیش گوئی کو موجودہ حالات سے جوڑ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وانگا کی پیش گوئی اسی جنگ کے حوالے سے تھی۔

اگر بابا وانگا کی پیش گوئی روس کے حالیہ حملے سے متعلق ہی ہے تو پھر ممکن ہے کہ جنگ یوکرین سے نکل کر دیگر ممالک میں پھیلے اور پھر نیٹو ممالک بھی اس میں کود جائیں جس کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ شروع ہوجائے جس کا فاتح روس ہو۔

بابا وانگا کون تھیں اور ان کی پیش گوئیوں کی اتنی اہمیت کیوں ہے؟

بابا وانگا ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جن کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا، ان کی پیدائش 1911 میں ہوئی تھی جب کہ موت 1996 میں ہوئی۔

وہ نہ صرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی جانب سے کی گئی پیش گوئیوں میں سے 80 فیصد درست ثابت ہوئیں۔

مزید خبریں :