28 فروری ، 2022
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
اس بات کا انکشاف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین کی طبیعت ٹھیک نہیں، وزیراعظم نے فون کرکے اُن کی خیریت دریافت کی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ائیر ایمبولینس کے ذریعے گزشتہ دنوں لندن روانہ ہوئے ہیں۔
جہانگیر ترین کو پیٹ اور جگر کی تکلیف بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین ایک ہفتہ لندن میں رہیں گے۔