ویڈیو: کسٹمز نے برقعے میں پیوند لاکھوں مالیت کا سونا پکڑ لیا

آج کل دنیا بھر میں سونا اور منشیات اسمگل کرنے کے نت نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں جنہیں دیکھ کر یا سُن کر انسان کی عقل ہی دنگ رہ جائے۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں بھارتی شہر حیدرآباد کے ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں خاتون نے 18 لاکھ بھارتی روپے مالیت کا سونا اپنے برقع میں سی رکھا تھا جس کا وزن 350 گرام تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون دبئی سے حیدرآباد آئی تھیں اور انہوں نے چھوٹے چھوٹے موتیوں کی صورت میں سونا برقع میں چھپایا تھا، جو کہ  پلاٹینم کی دھات 'روڈیم' پلیٹڈ تھا۔

ائیرپورٹ پر جب خاتون کسٹمز حکام کو اپنا سامان چیک کروارہی تھیں اس وقت وہ اپنے برقع کو ہاتھ سے پکڑے ہوئے تھیں، ملزمہ کی حرکات بھی کچھ مشکوک دکھائی دے رہی تھیں، اسی اثناء میں برقع میں پیوند سونے کا چھوٹا سا ٹکڑا نیچے فرش پر گر پڑا جس پر کسٹم کے ایک افسر کی نظر پڑ گئی۔

کسٹمز  حکام  نے جب خاتون کو  حراست میں لیا تو ان کے برقعے سے بھاری مالیت کا انتہائی نفاست سے پیوند سونا نکل آیا۔

مزید خبریں :