Time 01 مارچ ، 2022
دنیا

اسرائیل نے یوکرینی یہودیوں کیلئے شہریت کے قانون میں نرمی کردی

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

اسرائیل نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث یوکرین میں آباد  یہودی خاندانوں کو اسرائیل میں آباد کرنےکے لیے اپنے شہریت کے قانون میں نرمی کردی۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے کہ یوکرین میں موجود یہودیوں کو اسرائیل کی شہریت دینے کے لیے قانون میں موجود شرائط میں نرمی کی جائے۔

اسرائیلی وزیرداخلہ کے مطابق صرف ان افراد کی درخواستوں کو قبول کیا جائےگا جو  اسرائیلی مذہبی قوانین کی رو سے یہودی ہیں۔

اخبارکے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے10ہزار سے زائد یوکرینی یہودیوں نے اسرائیل منتقل ہونےکے لیے متعلقہ ایجنسی سے رابطہ کیا ہے جن میں سے اکثریت فوری طور پر اسرائیل جانا چاہتی ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیلی قانون کے مطابق ایسے یہودی جن کے والدین اور دادا، دادی یا نانا، نانی یہودی ہوں وہ اسرائیلی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں :