Time 02 مارچ ، 2022
دنیا

روسی حملے میں ہلاک بھارتی طالبعلم کی والد سے فون پر آخری گفتگو کیا ہوئی؟

بھارتی شہری نوین یوکرین میں تعلیم کے سلسلے میں گیا تھا اورہ میڈیکل فائنل ایئر کا طالب علم تھا/ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی شہری نوین یوکرین میں تعلیم کے سلسلے میں گیا تھا اورہ میڈیکل فائنل ایئر کا طالب علم تھا/ فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

یوکرین میں روسی افواج کے حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم نوین نے موت سے قبل اپنے والد سے فون پر بات کی تھی۔

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوین شیکھرپا کی موت یوکرین کے شہر خارکیف  میں ہونے والی شدید گولہ باری میں ہوئی۔

نوین کے دوست نے بتایا کہ وہ قریبی گروسری اسٹور سے کھانا لینے گیا تھا۔

اس حوالے سے نوین کی ساتھی طالبہ پوجا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ گورنر ہاؤس کے قریب رہتا تھا اور کھانے کے لیے قطار میں کھڑا تھا، اچانک ایک فضائی حملہ ہوا جس نے گورنر ہاؤس کو اڑا دیا اور وہ مارا گیا۔

والد سے فون پر آخری بات کیا ہوئی؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوین کی موت سے قبل فون پر ہونے والی بات چیت میں والد نے کہا تھا کہ ہماری حکومت نے دونوں ممالک سے بات کی ہے، دونوں ممالک نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہاں بھارتیوں کو کچھ نہیں ہوگا لہٰذا تم جس عمارت میں ہو اس کے باہر بھارتی جھنڈا لگالو۔

نوین کے والد نے بیٹے کو یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ وہاں کے حالات دیکھ کر فیصلہ کرو، 40 سے 50 کلومیٹر نکلیں گے تو کوئی نہ کوئی راستہ مل جائے گا لیکن اپنے طور پر کوئی خطرہ نہ مول لینا۔

یاد رہے کہ بھارتی شہری نوین یوکرین میں تعلیم کے سلسلے میں گیا تھا اورہ میڈیکل فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔

مزید خبریں :