02 مارچ ، 2022
ہنگری میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز نے یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کو جلد از جلد یوکرین چھوڑنےکی ہدایت کردی۔
پاکستانی سفیر محمد اعجاز کا کہنا ہےکہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، جھوٹی امید، خوف یا الجھن کی وجہ سے تاخیر نہ کریں، آپ جہاں کہیں بھی ہوں وہاں سے محفوظ ترین راستہ تلاش کریں اور یوکرین سے جلد از جلد نکلیں ۔
محمد اعجازکا کہنا ہےکہ جوپاکستانی طلبہ ہنگری پہنچ گئے یا پہنچ رہے ہیں وہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن سے رابطہ کریں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن حفیظ سے رابطہ 0036706181595 پر کیاجاسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رابطہ کرنے پر سرحد پر پاکستانی طلبہ کی آمدو رفت اوربڈاپسٹ میں قیام کے انتظامات ہوسکیں گے۔