01 مارچ ، 2022
یوکرین میں پھنسے 1200 پاکستانی اپنی مدد آپ کے تحت پولینڈ میں داخل ہوگئے۔
یوکرین کے پڑوسی ملک پولینڈ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ داخل ہو رہے ہیں، 1200 پاکستانی بھی پولینڈ کی سرحد کراس کرگئے۔
پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام کے مطابق تین سو پاکستانیوں نے پاکستانی ڈیسک پر رجسٹریشن کرائی ہے جب کہ دیگر نے رابطہ نہیں کیا اور خود وارسا روانہ ہوگئے۔
پولینڈ کی سرحد پر اس وقت دس پاکستانی موجود ہیں، ان کی تعداد 50 ہونے پر انہیں وارسا روانہ کردیا جائےگا۔
یوکرین میں زیر تعلیم پاکستانی زمینی راستے سے پولینڈمیں داخل ہو رہے ہیں۔
گذشتہ روز یوکرین میں پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ یوکرین میں 3 ہزار پاکستانی طالب علم تھے، زیادہ تر طلبا کو نکال لیا ہے، بقیہ پاکستانیوں کو بحفاظت نکالا جارہا ہے۔