02 مارچ ، 2022
دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں اوپر گئیں تو پاکستان میں کیسے نیچے آئیں؟ وزیراعظم عمران خان نے راز بتا دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا، ہمارے پاس پیسہ زیادہ آیا تو پیٹرول اورڈیزل 10 ، 10 روپے فی لیٹر اور بجلی 5 روپے یونٹ سستی کردی، قوم جتنا ٹیکس دے گی سارا پیسہ لوگوں پر لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ کم ہوگا، وعدہ ہے مہنگائی نیچے آئے گی۔ وزیراعظم نے اس ماہ کے آخر تک ملک بھر میں ہیلتھ کارڈز دینے کا بھی اعلان کیا۔
ادھر یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
برینٹ خام تیل 2011 کے بعد 111 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔