Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
03 نومبر ، 2012

ہیلو کٹی کی اشیاء جمع کرنے والی لڑکی کا نام گینز بک میں شامل

ہیلو کٹی کی اشیاء جمع کرنے والی لڑکی کا نام گینز بک میں شامل

ٹوکیو . .. . این جی ٹی…دنیا بھر میں ایسے کئی لوگ ہوتے ہیں جن کے شوق نرالے اور ذرا ہٹ کے ہوتے ہیں اور جاپان سے تعلق رکھنے والی اساکو کانڈا(Asako Kanda)لڑکی کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے۔اساکو کو ہیلو کٹی کردار سے جڑی اشیاء جمع کرنے کا شوق ہے جس نے ایسی کئی چھوٹی بڑی اشیاء اپنے گھر میں جمع کر رکھی ہیں جن میں ہیلو کٹی فرائنگ پین، الیکٹرک فین اور ٹوائلٹ سیٹ تک شامل ہے۔اساکو کے ہیلو کٹی کے مجموعے میں شامل اشیاء کی تعداد4ہزار519تک پہنچ چکی ہے جسکے باعث اسے دنیا کے سب سے بڑے ہیلو کٹی مجموعے کی حیثیت سے گینز ریکارتڈ بک کے2013کے ایڈیشن کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

مزید خبریں :