03 مارچ ، 2022
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کیلئے 5 دن کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ اگر خود مستعفی نہیں ہوتے تو اسلام آباد آکر آپ کا بندوبست کریں گے۔
بلاول نے دعویٰ کیا کہ پانچ دن میں عدم اعتماد کیلئے نمبرز پورے ہوجائیں گے، ہماری کامیابی ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے ہی ساری اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کیلئے ایک پیج پر آگئی ہے۔
بیلہ میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ نا اہل اور ناجائز وزیر اعظم کو ہٹانے نکلے ہیں،جنوبی پنجاب میں حکومت کا سیکرٹریٹ نہیں، جنوبی پنجاب صوبہ چاہتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ آج بہاولپور سے ہوتا ہوا ملتان پہنچے گا۔ شیڈول کے مطابق پیپلز پارٹی کا قافلہ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔