رندیپ ہودا شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری کرانی پڑگئی

بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا اپنی نئے آنے والی سیریز  انسپکٹر اوی ناش کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ —فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا اپنی نئے آنے والی سیریز ' انسپکٹر اوی ناش' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ —فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار  رندیپ ہودا اپنی نئے آنے والی سیریز ' انسپکٹر اوی ناش' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز ممبئی کے مقامی اسپتال میں اداکار کی گھٹنے کی سرجری مکمل کرلی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رندیپ ہودا تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار کو آئندہ چند دنوں میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

دوسری جانب اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا ہےکہ رندیپ کو گزشتہ ماہ سیریز کی شوٹنگ کے دوران چوٹ لگی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق45 سالہ اداکار کو یکم مارچ کو  ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ کہا جارہا ہے کہ رندیپ کے اس گھٹنے کی سرجری کی گئی ہے جسے  ماضی میں رادھے فلم کے دوران زخمی ہونے پر آپریٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رندیپ ہودا کا شمار بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے ، وہ کِک، رادھے، ہائی وے  اور دیگر  مشہور فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :