Time 03 مارچ ، 2022
پاکستان

تحریک انصاف میں کوئی ترین گروپ نہیں، صرف عمران خان گروپ ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ 'نوٹ پی پی کا ووٹ عمران خان کا' یہ فارمولا بُرا نہیں، جسے تحریک انصاف کو چھوڑنا ہے وہ آج چھوڑ جائے۔

 عمر کوٹ میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول تقریرکرتے ہیں تو پیچھےسےعمران خان کی آواز آتی ہےگھبرانا نہیں ہے، لگتا ہے بچہ گھبرا گیا ہے، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے لیکن بلاول گھبرایا ہوا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ عدم اعتماد  تحریک کی ہوا نکل گئی ہے، پارلیمنٹ کو  وزیراعظم  عمران خان پر مکمل اعتماد ہے،  تحریک انصاف میں کوئی ترین گروپ نہیں، صرف عمران خان گروپ ہے،  ایم کیوایم بھی کل جلسے میں ہمارے ساتھ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کسی بھی ضلع کو صحت کارڈ دینے پرپابندی عائد کردی ہے، سمجھ نہیں آتا سندھ حکومت صحت کارڈ دینے سےکیوں گھبرا  رہی ہے، ہم نے یہاں سے ہارکر بھی تمہارےگلےمیں ترقیاتی کاموں کا ہار ڈال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں 16 لاکھ گھرانوں کو 10،10لاکھ کا صحت کارڈ دیا، کوشش ہوگی عمر کوٹ کو بھی صحت کارڈ مل جائے۔

مزید خبریں :