04 مارچ ، 2022
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہوگئیں۔
خانیوال کے مقام پر عوامی مارچ کے کنٹینر پر کھڑی آصفہ سے ڈرون کیمرا ٹکرایا تھا جس سے وہ زخمی ہوئیں۔
ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جبکہ بلاول نے اپنی اجرک بہن کے زخم پر رکھ دی تھی۔
آصفہ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق آصفہ کے ماتھے پر 3 سے 4 سینٹی میٹر کا زخم تھا اور ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں۔
دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے آصفہ کی آنکھوں کے پاس پٹی بندھے ہونے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مسکرا رہی ہیں۔