پولیس کا پشاور میں دھماکا کرنے والے خود کش حملہ آور کے خاکے تیار کرنے کا دعویٰ

، حملہ آور کے جسم کے اعضاء اکٹھے کر لیے ہیں: پولیس/ ویڈیو اسکرین گریب
، حملہ آور کے جسم کے اعضاء اکٹھے کر لیے ہیں: پولیس/ ویڈیو اسکرین گریب

پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے گئے ہیں۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور کے خاکے تیار کر لیے ہیں، حملہ آور کے جسم کے اعضاء اکٹھے کر لیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

پشاور میں ہونے والے خود کش حملے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی جس میں کالے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص کو مسجد کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :