کھیل
Time 06 مارچ ، 2022

بھارتی ویمنز کرکٹرز بسمہ معروف کی بیٹی کیساتھ کھیلتی رہیں، ویڈیو وائرل

بھارتی ویمنز  کرکٹرز کی پاکستان ویمنز  ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی 6 ماہ کی  بیٹی کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے اور پیار سے کھیلنے کی  ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اتوار کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں107 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس میچ میں بسمہ معروف اپنی ننھی بیٹی کے ہمراں میدان میں آئیں۔

بعد ازاں میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ سیلفیز لیں اور ہنسی مذاق بھی کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بسمہ اپنی بیٹی کو اٹھائے کھڑی ہیں جبکہ بھارتی ویمنز کرکٹرز ان کے اطراف بیٹی کے ساتھ پیار بھرے انداز  سے باتیں  کرکے  کھیل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں بھی  بھارتی ٹیم کی کھلاڑی اکتا بشت کو بسمہ معروف کی بیٹی کو پیار کرتے ہوئے  دیکھا گیا۔ 

دوسری جانب بھارتی ویمز ٹیم کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے ، صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہوگا'۔


مزید خبریں :