Time 07 مارچ ، 2022
پاکستان

کراچی لٹریچرفیسٹیول میں بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کی آن لائن شرکت

بالی وڈ کے سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ہر انسان ہیرو بننا چاہتا ہے۔

کراچی لٹریچرفیسٹیول کے آخری روز نصیرالدین شاہ نے آن لائن شرکت  کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو جلد ملاقات کی امید ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ہر انسان ہیرو بننا چاہتا ہے  البتہ دنیا کو صرف اچھا کام یاد رہتا ہے ۔

اس کے علاوہ میلے کے آخری روز 'پاکستان ڈیجیٹل جرنی' کے عنوان سے نشست ہوئی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کے کچھ فوائد ہیں اور کچھ نقصان ہیں ، وفاقی حکومت کرپٹو کرنسی سے متعلق فیصلہ کرے گی جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کرپٹوکرنسی میں کسی کے ساتھ دھوکا نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں ہے ، اس لیے ہر قدم سنبھل کر رکھنا ہوگا۔

بعد ازاں 'آئین پاکستان اور ہم لوگ' کے موضوع پر پینل ڈسکشن میں سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئین کو الزام دینا غلط ہے ، پاکستان کا آئین جمہوریت پر مبنی ہے۔

اس کے علاوہ فیسٹیول میں معروف مصنف انور مقصود کے دلچسپ سیشن میری مرضی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

مزید خبریں :